ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / سشما سوراج نے وکرم سنگھے سے ملاقات کرکے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

سشما سوراج نے وکرم سنگھے سے ملاقات کرکے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

Sat, 20 Oct 2018 19:19:52  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،20؍ اکتوبر (آئی این ایس انڈیا؍ایس او نیوز) وزیر خارجہ سشما سوراج نے ہندوستان کے دورے پر آئے سری لنکا کے وزیر اعظم رانل وکرم سنگھے سے ہفتہ کو ملاقات کی اور ہندوستان کے تعاون سے وہاں چلائے جا رہے ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔سشما اور وکرم سنگھے نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے اقدامات کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔اس سے پہلے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے بھی وکرم سنگھے سے ملاقات کی اور ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان سیکورٹی اور دہشت گردی کے خلاف تعاون سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے اجلاس کے بعد ٹویٹ کیاکہ قریبی دوست کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانا جاری رکھنے کا عزم ۔وزیر خارجہ سشما سوراج نے سری لنکا کے وزیر اعظم رانل وکرم سنگھے سے ملاقات کی۔دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر خیالات کا تبادلہ کیا اور ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ قابل ذکر ہے کہ وکرم سنگھے جمعرات کو تین روزہ دورے پر ہندوستان آئے ہیں۔


Share: